ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر سے نو لوگوں کو کیا اغوا

دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر سے نو لوگوں کو کیا اغوا

Fri, 31 Aug 2018 20:26:24    S.O. News Service

جموں،31؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے پچھلے 24گھنٹوں میں دہشت گردوں نے نو لوگوں کو اغوا کیا ہے ۔ اغوا کئے گئے لوگ پولس افسروں کے سگے رشتہ دار ہیں۔

دہشت گردوں نے جمعرات کی رات کو زبیر احمد ولد پولس اہلکار محمد مقبول بھٹ ساکن کلگام،عارف احمد بھائی ایس ایچ او ناظر احمد ساکن اروانی ،فیضان احمد ولد پولس اہلکار بشیر احمد ساکن کلگام ،سمیر احمد راتھر ولد پولس اہلکار عبد السلام ساکن یاری پورا،گوہر احمد بھائی ڈی ایس پی اعجاز ساکن کلگام، نصیر احمد ساکن ترال اور ڈی ایس پی محمد سعید شاہ کا بھتیجا عدنان اشرف ساکن پلوامہ کو اغوا کرلیا۔اس سے پہلے بدھ کو دہشت گردوں نے عارف احمد ولد رفیق احمد راتھر ساکن ترال کو اگوا کر لیا تھا ۔

اس کے علاوہ دہشت گردوں نے پلوامہ سے ایک پولس اہلکاروں کے بھائی کو بھی اغوا کیا ہے ۔ تمام اغوا کئے گئے لوگ یا تو پولس والوں کے بیٹے یا پھر بھائی ہیں۔ ان حادثات کے بعد تمام حساس مقامات پر سیکورٹی نظام بڑھا دیا گیا ہے ۔ اغوا کئے گئے لوگوں کی تلاش میں جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی جا رہی ہے ۔


Share: